ویب ڈیسک:ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے حکومت کے خلاف احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کے لیے مؤخر کیا ہے۔مسرت چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی۔
عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا۔مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عوام کی دعاؤں کی بدولت عمران خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے۔جہاں سے انکوڈسچارج کردیاگیا۔