ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترگت اور بامسی لیک سٹی سوسائٹی پہنچ گئے

Nurettin Sonmez and Cengiz Coşkun in Pakistan
کیپشن: Nurettin Sonmez and Cengiz Coşkun
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ترکش بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل اطغرل غازی کے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے مرکزی ہیروز بامسے بے اور ترگت الپ لیک سٹی سوسائٹی پہنچ گئے۔

شہرہ آفاق ہیروز نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیف ایگزیکٹو لیک سٹی سوسائٹی گوہر اعجاز، چوہدری شافع حسین، اورکارپوریٹ سیکٹر کی کاروباری شخصیات ،فیملیز سے ملاقات کی، گولف اینڈ کنٹری کلب میں گولف کھیلی،فیملیز میں گھل مل گئے،ان ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب سجائی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیک سٹی گوہر اعجاز اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ارطغرل غازی میں مسلمانوں کے عروج،آدھی دنیا پر حکومت،انصاف کی بالادستی،اسلامی تعلیمات کا احاطہ کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کی خلافت عثمانیہ سے محبت غیر متزلزل تھی ۔

ارطغرل غازی کے دونوں ہیروز لیک سٹی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔خود گالف کارٹ ڈرایئو کیں اور لیک سٹی گولف اینڈ کنٹری کلب میں گولف کھیل کر محظوظ ہوئے ۔ترگت الپ اور بامسے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو جسم ایک روح کی مانند ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer