فہد مصطفیٰ نے وہاب ریاض کی فرمائش پوری کردی

Fahad Mustafa-Wahab Raiz
کیپشن: Fahad Mustafa-Wahab Raiz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی) معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کی فرمائش پر انہیں انوکھے تحفے بھیج دیئے۔

وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض نے اداکار سے ایک فرمائش کی جس کے بعد فہد مصطفیٰ نے انکی فرمائش پوری کردی۔

انہوں نے وہاب ریاض کو تحفے میں تکیہ، بلینکٹ اور گدا بھیج دیا۔ وہاب ریاض نے تحفے ملنے کے بعد اداکار فہد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی بھارت کو ورلڈکپ میں مسلسل شکست پر ٹرول کردیا۔انہوں نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں وہ آئی پی ایل پر خوب ہنسے۔

Sughra Afzal

Content Writer