پولیس افسران کے تقرر و تبادلے 

پولیس افسران کے تقرر و تبادلے 

( علی ساہی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے 14 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کو ایس پی ایم ٹی پنجاب لاہور، ایس پی ایم ٹی پنجاب لاہور اسد سرفراز خان کو ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کو ڈی پی او سرگودھا،ڈی پی او سرگودھافیصل گلزار کو ڈی پی او راجن پور اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کردیا ہے۔

تقرری کے منتظر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ڈی پی او نارووال، ڈی پی او بھکر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور رانا طاہر رحمان خان کو ڈی پی او بھکر اور سید عمران کرامت بخاری کو اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح آفتاب احمد کو ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب لاہور، پی ایس او ٹی آئی جی پنجاب حسن مشتاق سکھیرا کو ڈی پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور محمد صہیب اشرف کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، ایس پی سکیورٹی چیف منسٹرز آفس پنجاب لاہور محمد عبداللہ لک کو ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ اور ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ شمس الحق کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔