ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والے ہوجائیں ہوشیار 

سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والے ہوجائیں ہوشیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی جی پنجاب انعام غنی کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں سبز نمبر پلیٹس ذاتی گاڑیوں پر لگانے والوں اور غیر متعلقہ گاڑیوں پر ریوالونگ لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جبکہ سرکاری ملازمین کو ذاتی گاڑیوں پر ہری نمبر پلیٹس سے بھی روک دیا۔

پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ذاتی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ نہیں لگائی جاسکتی اور افسران اپنی ذاتی گاڑیوں پر بھی سرکاری نمبر پلیٹ نہ لگائیں۔ 30 نومبر تک تمام پرائیویٹ گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ ہٹالیں۔ 30 نومبر کے بعد سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی پر مقدمہ درج ہوگا اور سیف سٹی کی مدد سے گاڑیوں کی نشاندہی کرکے تھانوں میں بند کریں۔