جسٹس شاہد کریم سموگ کے تدراک کیلئے بر وقت اقدامات نہ کرنے پر برہم

جسٹس شاہد کریم سموگ کے تدراک کیلئے بر وقت اقدامات نہ کرنے پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے جج  جسٹس شاہد کریم سموگ کے تدراک کیلئے بر وقت اقدامات نہ کرنے پر برہم، بولے یہ وقت آرام دہ کمروں میں بیٹھنے کا نہیں، آلودگی اور سموگ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے، عدالت نے ڈپٹی کمشنرسے 12 نومبر کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ڈی سی مدثر ریاض ملک اور ایم ڈی ایم راجہ خرم ریاض سمیت دیگرافسران پیش ہوئے، جسٹس شاہد کریم نے ڈی سی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا تدارک آپ کی ذمہ داری ہے، لیکن ایک سال سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہورہا، ڈی سی نے جواب دیا کہ سموگ کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے ایک سال قبل عدالت میں رپورٹس آچکی ہیں، عملی اقدامات بتائیں؟؟ آلودگی اور سموگ کے ذمہ داروں کے خلاف موثر کارروائی کریں، ڈی سی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے مزید موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

ڈی جی ڈی ایم اے راجہ خرم ریاض نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے، سموگ کی مانیٹرنگ کیلئے ایک سیل بھی بنایا گیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا ہے کہ اس موت کےتدارک کے لیے ڈی سی سمیت دیگر متعلقہ ادارے اقدامات کو یقینی بنائیں اور عملدرآمد رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer