ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ،سکیورٹی کے لئے سخت فیصلے

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ،سکیورٹی کے لئے سخت فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ،سکیورٹی کے لئے سخت فیصلے کرلئے گئے۔

کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا،انتظامات پر بریفنگ دی گئی، جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،قذافی اسٹیڈیم کے گرین بیلٹ پر لائٹس لگانے اور اطراف میں گیس سلنڈر شاپس مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جار ی کیے گئے، سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پولیس اور سول ڈیفنس کو سیکورٹی انتظامات کے ٹاسک دے دیئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں ہونیوالے اجلاس کے دوران  سا ئوتھ افریقہ کرکٹ سکیورٹی بورڈ کے وفد کو  حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان نے وفد کو لاہور میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور سیکشن آفیسر احمد بلال بھی موجود تھے۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پولیس اور سول ڈیفنس کو سکیورٹی انتظامات کے ٹاسک دے دیئے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے تمام روٹس کے گرین بیلٹ پر لائٹس لگائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں گیس سلنڈر شاپس کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا،کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا،،ساتھ افریقہ کرکٹ سیکورٹی بورڈ نے سیکورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer