احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج

احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شہر میں ہونے والے جلسے جلوس، ریلیوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نابینا افراد، انجینئرز کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام معطل ہوا اسطرح نابینا افراد نے ڈیوس چوک میں دھرنا دیا ہوا ہے۔

انجنیئرز کی ریلی فیصل چوک سے آواری کی طرف نگالی گئی جس کے باعث بھی ٹریفک کا دباؤ رہا۔ جلوس کے سلسلہ میں لوئر مال، ایم اے او کالج، چرچ چوک پر ڈائہورشنز لگائی گی۔ لوئر مال اور مال روڈ پر ٹریفک کے دباو کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سی ٹی آو لاہور کیطرف سے شہریوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارادنز سے راہنمائی لینے کا کہا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer