ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سے آیا سکھ یاتری ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا

بھارت سے آیا سکھ یاتری ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: بھارت سے آئے 56 سالہ سکھ یاتری جسویندر سنگھ  ہارٹ اٹیک کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق جسویندر سنگھ بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان آئے تھے۔

جسویندر سنگھ کو منگل کے روز دل میں تکلیف پر پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جسویندر سنگھ جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ جسویندر سنگھ کی میت کل واہگہ باڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer