بے نامی جائیداد خریدنے والوں کی شامت آگئی

بے نامی جائیداد خریدنے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے بنکوں سے قرض لے کر بے نامی پراپرٹی خریدنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی، بے نامی زون نے بینکوں سے کروڑوں روپے کے بینک ڈیفالٹرز کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی زون نے تمام بینکوں سے کروڑوں روپے کے ڈیفالٹرز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی زون کو کروڑوں روپے کے متعدد بینک ڈیفالٹرز کی بے نامی جائیدادوں کے شواہد ملے ہیں  بے نامی زون بینک ڈیفالٹرز کی طرف سے جائیدادیں اور اثاثے عزیزواقارب کے نام پر خریدنے کے معاملہ کا جائزہ لے گا-

 بے نامی جائیداد اور اثاثوں کی چھان بین کے لیے تمام بینکوں سے ڈیفالٹرز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، تمام بینکوں سے تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer