ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکجڈ فوڈز  کا روزانہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ کیوں ؟

 پیکجڈ فوڈز  کا روزانہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ کیوں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کبھی کبھار پیکجڈ فوڈز  (Packaged foods ) کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اسے عادت بنانا صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ پیکجڈ فوڈز جیسے کہ چپس، انسٹنٹ نوڈلز، (instant noodles)فروزن اسنیکس (frozen snacks)اور ریڈی ٹو  اِیٹ میلز (ready-to-eat meals)ذائقہ دار ہوتے ہیں۔ لیکن ان کا روزانہ استعمال صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ سوڈیم، ٹرانس فیٹس اور فوڈ ایڈیٹیوز (کھانوں کو محفوظ رکھنے والی اشیاء) کا اپنی خوراک میں روزانہ استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

1۔۔سوڈیم یعنی نمک کا بہت زیادہ استعمال۔۔سوڈیم یعنی نمک کی زیادتی سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ دل اور گردے کی صحت متاثر ہوتی ہے، یہاں تک کہ ہائپرٹیشن کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

2۔۔ٹرانس فیٹس۔۔متعدد پیکجڈ فوڈز میں ٹرانس فیٹس اور غیر معیاری تیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے بیڈ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور وزن بڑھتا ہے۔

3۔۔فوڈ ایڈیٹیوز اور پریزرویٹوز۔۔آرٹیفیشل کلرز، فلیورز اور پریزرویٹوز کا صحت پر فوری اثر نہیں ہوتا لیکن مسلسل پیکجڈ فوڈ استعمال کرنے سے ہاضمہ متاثر ہوتا ہے، پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے اور معدے کی مجموعی صحت متاثر ہوتی ہے۔

4۔۔ لو نیوٹریشن، ہائی کیلوریز۔۔پیکجڈ فوڈز میں غذائیت نہیں ہوتی جبکہ توانائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے تھکاوٹ، کمزور مدافعتی نظام اور غذائیت کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پیکجڈ فوڈز کے مسلسل استعمال کرنے سے ذیابیطس2 کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔پیکجڈ فوڈز اس طرح تیار کئے جاتے ہیں کہ انہیں کھانے کی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے۔ انکی لذت کے سبب ڈائٹ پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور گھر کے بنے کھانوں سے اجتناب کرنے لگتے ہیں۔یاد رکھیں کبھی کبھار پیکجڈ فوڈز کھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اسے عادت بنانا صحت کے لئے نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ تازہ اور گھر کا بنا کھانا کھائیں۔