ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر ایئرپورٹ منصوبہ علاقائی ترقی اور سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا; ڈی جی پی اے اے

سکھر ایئرپورٹ منصوبہ علاقائی ترقی اور سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا; ڈی جی پی اے اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیصل آباد کے بعد سکھر گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کا افتتاحی اجلاس کامیابی سے منعقدہوا۔   

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اجلاس سکھر ایئرپورٹ کے فزیبلٹی اور ڈیزائن مرحلے کا نقطہ آغاز ہوا۔ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے سکھر اجلاس کی صدارت کی۔ پی اے اے سے ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی غلام عباس شیخ بھی اجلاس میں شریک  تھے ۔ 

جرمن اور برطانوی بین الاقوامی کنسلٹنٹس سکھر ایئرپورٹ منصوبے میں شامل ہیں ۔ کاروباری برادری اور ضلعی انتظامیہ  نے منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔ 

ڈی جی پی اے اے ذیشان سعید  نے کہا سکھر ایئرپورٹ منصوبہ علاقائی ترقی اور سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ اجلاس سکھر ایئرپورٹ منصوبہ کے لئے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

سرکاری حکام، کاروباری برادری اور اسٹیک ہولڈرز نے  بھی سکھر اجلاس میں شرکت کی ۔گرین فیلڈ سکھر ایئرپورٹ اجلاس میں مختلف شعبوں کے نمائندگان اور ائیرپورٹ سٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت ہے ۔