ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق کو ایک سال مکمل، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کوشاندار خراج تحسین

معرکہ حق کو ایک سال مکمل، شوبز شخصیات کا افواج پاکستان کوشاندار خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمدمنصور: معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پرشوبز شخصیات نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضامن ہے اور پاک فوج نے معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ، معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھی اور ملک کا نام روشن ہوا۔

 شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ دنیا میں قیام امن کیلئے بھی پاک فوج اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی، معرکہ حق کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے جس کا کریڈٹ عسکری قیادت کو جاتا ہے۔

 شوبزشخصیات نےملکی دفاع اوراستحکام کیلئےپاک فوج کی صلاحیتوں اورعظیم قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئےمسلح افواج کو ملکی سلامتی کی ضامن قراردیا ہے۔