ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 4 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار

لاہور میں 4 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور شہر میں سپیشل ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں مجموعی طور پر 10ہزار 369 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق چار ماہ میں 1 ہزار 926 عادی مجرمان اشتہاریوں کو جیل میں ڈالا گیا  2 ہزار 809 عدالتی مفروران کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیااور  5 ہزار 634اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں بھی یقینی بنائیں گئیں ہیں جبکہ خفیہ اطلاعات پر دیگر اضلاع سے بھی 194 خطرناک اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شہر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہےسول وردی اہلکار اشتہاریوں اور گینگز کی ریکی کر رہے ہیں،  امن و امان کی بحالی کیلئے جرائم پیشہ عناصر کا جیل میں ہونا ضروری ہےاُ ن کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے عوام ہماری مدد کر کے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔