ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے,شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے,شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک ;بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

 ابھی تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی پیر کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 اسی روز راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 128 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان سنکیانگ بارڈر تھا۔