ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا جیل روڈ پر احتجاج؛مقدمہ درج

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا جیل روڈ پر احتجاج؛مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف  نےجیل روڈ پر احتجاج  کیا تھا شادمان پولیس نے سب انسپکٹر ناصر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
مقدمے میں سڑک کی بندش،لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے کی دفعات شامل ہیں ،مقدمے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے 18 رہنما نامزد، 80 نامعلوم شامل ہیں 
مقدمے میں وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عمران بھٹی کو نامزدکیا گیا،قائم مقام صدر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ارسلان مقدمے میں نامزدہیں ،سیکرٹری اطلاعات وائی ڈی اے ڈاکٹر ذیشان لاشاری کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا
پیٹرن چیف سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیمان حبیب، ڈاکٹر بابر بھٹی ،ڈاکٹر رفاقت گجر، ڈاکٹر اسامہ بابر، ڈاکٹر مدثر نواز، ڈاکٹر کومل عباس رانجھا ،ڈاکٹر عمیر طارق، صدر پیرامیڈیکل سٹاف راجہ شیر افگن، شہباز اقبال ،صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن شمشاد نیازی، نائب صدر کرن، ڈسپنسر مہتاب احمد ،پیرامیڈیکل سٹاف کے ارشد محمود، اسلم معراج اور جاوید بلوچ بھی مقدمے میں نامزد ہیں 
نامزد ملزمان نے جیل روڈ پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا