ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارحیت کا فوری جواب دیا جائے، وزیراعظم نے ملٹری ٹاپ براس کو اختیارتفویض کردیا

جارحیت کا فوری جواب دیا جائے، وزیراعظم نے ملٹری ٹاپ براس کو اختیارتفویض کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  بھارت دن رات کے کسی بھی وقت کوئی بھی جارحیت کرے گا تو پاکستان اسے بروقت اور  مناسب ترین قوت کے ساتھ جواب دے گا۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سے متعلق ضروری امور کو آج طے کر لیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ یہ بات  پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان طے ہو چکی ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پاکستان فوری جواب دے  گا اور اس جواب دینے کے لئے پاکستان کی فوجی قیادت  مکمل اختیار کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

آج اسلام آباد میں انڈیا کی جارحیت کی تیاریوں کے جائزہ  کے بعد سیاسی قیادت  نے فوجی قیادت کو  بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بروقت  جواب کو یقینی بنانے کے لئے مکمل اختیار دے دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آج منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف علی اور شہباز شریف کے دیگر معاون وزرا کی ملٹری تاپ براس کے ساتھ ایک اور ضروری مشاورت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں ہوئی۔ اس مشاورت کے دوران یہ نوٹ کیا گیا کہ بھارت بظاہر فوجی مشقوں اور دوسری تیاریوں مین مشغول دکھائی دے رہا ہے لیکن اس کی طرف سے کسی بھی وقت کوئی جارحیت کی جا سکتی ہے۔ اس صورت حال کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کے دفاع کو ہر طرح سے یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملٹری ٹاپ براس دن رات کے کسی بھی وقت  کسی بھی جارحیت کا فوری اور  ضروری جواب دینے کے لئے بلا تامل کارروائی کرے۔ 

 وزیراعظم کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویےکے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خاص زور دیا گیا اور قیادت کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطرات کے بدلتے ہوئے تناظر، بشمول روایتی عسکری اقدامات، ہائبرڈ وار فیئر کی حکمت عملیوں اور دہشت گرد پراکسیز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔