ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ثانیہ سعید کی شوہر سے علیحدگی کی تصدیق

اداکارہ ثانیہ سعید کی شوہر سے علیحدگی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان شوبز کی معروف سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی نجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

 ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضا مندی سے اور خوشگوار ماحول میں کیا گیا تھا۔ ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی اولاد نہیں ہے اور انہیں اپنی زندگی میں ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے خود کو خوش نصیب قرار دیا کہ انکی علیحدگی بھی باعزت اور سکون سے ہوئی۔

 ثانیہ سعید کی شادی معروف ہدایتکار شاہد شفاعت سے ہوئی تھی، جنہوں نے ڈرامہ "دنیا پور" سمیت کئی کامیاب منصوبوں کی ہدایت کاری کی ہے۔ دونوں فنکاروں کا تھیٹر سے پرانا تعلق رہا ہے اور وہ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

 ثانیہ سعید اور شاہد شفاعت کی شادی کا رشتہ طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رہا، تاہم ثانیہ نے اب طلاق کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔