سٹی 42:گلبرگ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی کو ایک سال مکمل ہوگیا
دورانیہ مکمل ہونے پر باڈی تحلیل کردی گئی ، چیف الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئے الیکشن کے لیے ووٹنگ لسٹوں کی تیاری اور لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کردیاگیا ،صدیق ٹریڈ سینٹر الیکشن کمیشن آفس میں اہم بیٹھک ہوئی
چیف الیکشن کمیشن فیاض چوہدری، ممبر الیکشن کمیٹی اظہر شاہ، ارشد خان،ہارون بٹ، رئیلٹر علی رضا بیگ، محمد ظہیر، حامد صادق، مظہر ساہی اظہر لودھی، اسلم برکاتی،سیف اللہ سندھو، آصف جنجوعہ، ناصر بیگ،عمر بیگ، وحید فاروقی، علی عباس سمیت دیگربھی موجودتھے
چیف الیکشن کمیشن فیاض چوہدری نے کہا صدرہارون بٹ،تمام عہدیداران کومدت پوری ہونےپرڈی نوٹیفائی کردیا،عید کے بعد سالانہ الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا، تینوں گروپوں سے ووٹر لسٹوں کی تیاری بارے نمائندگان لیے جائیں گے،شفاف الیکشن کیلئے بروقت تیاریاں مکمل کی جائیں گی،
Stay tuned with 24 News HD Android App