سٹی 42:ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال اور مظاہرے پر حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ الائنس قیادت کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کرلیا
لاہور پولیس کو درج مقدمات میں ڈاکٹرز،ہیلتھ الائنس کی قیادت کی گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور پولیس کو ٹاسک سونپا گیاروڈ بلاک کرنے میں ملوث ڈاکٹرز کیخلا ف مزید مقدمات درج ہوں گے
ہسپتالوں کو بند کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف بھی مزید مقدمات درج ہونگے،مال روڈ پر احتجاج کے دوران ڈاکٹرز کیخلاف سنگین دفعات کے تحت 2مقدمے درج ہوئےمقدمات میں بغاوت، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں ڈاکٹر سلمان حسیب ، شعیب نیازی ، ڈاکٹر رفاقت سمیت 8افراد نامزد ہیں ،مقدمے میں نامزد ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کے لئے پہلے بھی ریڈ کیے گئے ،آج ہونیوالے احتجاج کے بعد بھی مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں کی جائیں گی
لاہور پولیس کی جانب سے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App