سٹی 42: پولیس کی 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز کی گئیں
ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھر سے 133 منشیات فروش گرفتار ہوئے مقدمات درج کیے گئے ،منشیات فروشوں سے 59 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام آئس برآمد کی گئیں ، 12 کلوگرام ہیروئن، 1466 لیٹر شراب سمیت دیگر منشیات بھی برآمد کی گئیں
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا