عابد چودھری: گلبرگ میں پانچ ماہ کی بچی چھ لاکھ میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام، بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مطابق پانچ ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔
گل زیب اور نرمل بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ میں فروخت کرنے گئے اورپکڑے گئے، ملزمان سے دو موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی۔
ملزمان سے بچی تحویل میں لیکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔