ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس معمولی 11 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 10 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔