سٹی42:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنےبھارتی عزائم اور حقائق سے آگاہ کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیاگیا۔
عاصم افتخار نےبھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا بھارتی اقدامات سے خطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،خطے کے ممالک کےساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سلامتی کےدفاع کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوناچاہیے،تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیر70سال گزرنے کے باوجود حل طلب ہے۔