فاطمہ بھٹو کی شادی، المرتضیٰ ہاؤس میں خواجہ سراؤں کی انٹری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کی شادی پر المرتضیٰ ہاؤس میں خواجہ سراؤں نے انٹری ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق نئی نویلی دلہن فاطمہ بھٹو اور دلہے گراہم جبران سے خرچی لینے خواجہ سرا المرتضیٰ ہاؤس پہنچ گئے،خواجہ سراؤں نے فاطمہ بھٹو اور دلہے گراہم جبران کے سامنے ناچ گانا پیش کیا اور سیلفیاں بھی بنوائی۔

 اس موقع پر خواجہ سراؤں کے ناچ گانے پر ذوالفقار جونیئر سے بھی رہا نہیں گیا ،وہ بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ خوشی سے جھوم اٹھے۔

Bilal Arshad

Content Writer