ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

لاہور میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم القاعدہ، داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں مہتاب، طارق، گل اعظم، معاویہ، عماد، وارث، جبار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور  ڈیٹونیٹرز برآمدکیے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer