شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کویت میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں مقیم ایک بھارتی شخص کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مبینہ خودکشی کرنے والے شخص نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد رہائشی بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔مقامی پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ گھر میں خودکشی کرنے والے شخص کی بیوی خون میں لت پت پڑی ہے اور اس کے ساتھ واردات قتل میں استعمال ہونے والا چاقو بھی موجود ہے۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں کا بتانا ہے کہ حادثے سے قبل انہوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں، دونوں کے درمیان اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer