ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: سرجانی موڑ گرین بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول رات گئے شادی کی تقریب میں گیا تھا، سادہ لباس پولیس اہلکار عظیم اقبال موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا کہ اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول پولیس اہلکار سرجانی کا رہائشی تھا، مقتول کے پاس سے کوئی اشیاء نہیں چھینی گئی، مقتول اہلکار سے ایک 30 بورپستول،موبائل فون، پرس،نقد رقم اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو تیس بور پستول کےخول ملے ہیں، فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer