عمران یونس : حکومت کا ہفتہ وار تعطیلات کے معاملہ میں دلچسپ فیصلہ۔ ہفتے کی چھٹی بحال نہ ہوئی ، دفاتر کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کے ساتھ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سرکاری دفاتر اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئےہیں ۔ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔ قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔