ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم منیر نے عمران عباس سے شادی کیلئے ہاں کردی

نیلم منیر ، عمران عباس
کیپشن: Neelum Munir , Imran Abbas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کےشادی کے رشتے  کیلئے ہاں کر دی ہے جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل  فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔

اِن فنکاروں کے لیے پروموشن کے دوران کچھ دلچسپ سوالوں او ر جوابوں کا سیشن رکھا گیا۔

اس دوران شوبز انڈسٹری کی سنگل اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔

نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔

نیلم منیر کا یاسر نواز سے کہنا تھا کہ ’آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor