عابدچودھری:لاہور میں ہربنس پورہ انڈرپاس ٹریفک حادثےکازخمی دم توڑ گیاجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد2 ہوگئی۔
عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں ، ٹریفک حادثے نے گھر اجاڑ دیا۔پولیس کے مطابق دو روزقبل ٹریفک حادثے میں بہن مو قع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ دو بھائی زخمی ہوئے تھے۔جن میں سے ایک زخمی اویس اکبر جانبر نہ ہوسکا اور آج خالق حقیقی سے جاملا۔
دوروز گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزموں کوگرفتار نہ کرسکی۔ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر ورثامیں غم وغصہ پایا جارہا ہےمفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ورثا نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔