ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان اور شہناز گِل کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل

سلمان خان اور شہناز گِل کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل
کیپشن: Salman Khan And Shehnaz Gil
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کی اداکارہ شہناز گِل کے ساتھ جوڑی کو خوبصورت قرار دے دیا گیا ہے۔

گزشتہ شب سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ہاں شوبز انڈسٹری کے لیے عید الفطر کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران سب سے زیادہ سلمان خان اور شہناز گِل نے میڈیا کی توجہ حاصل کی، جَلد ہی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی ‘ میں مدِ مقابل نظر آنےوالی یہ جوڑی اس وقت نہ صرف بھارت بلکہ پاکستانی میڈیا پر بھی چھائی ہوئی ہے۔ سلمان خان اور پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کا نام اس وقت پاکستانی ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور شہناز گِل کی سلمان خان کے ساتھ بھی چلبلی، بے باک حرکتوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں سلمان خان شہناز گِل سے کہہ رہے ہیں کہ ’ جاو  پنجاب کی کترینہ کیف،‘ جس پر شہناز گِل کا ان کا ہاتھ تھامے کہنا ہے کہ ’چھوڑ کر آؤ مجھے۔‘ شہناز گِل اس ویڈیو میں میڈیا سے کہہ رہی ہیں کہ ’ابھی سلمان خان مجھے میرے گھر چھوڑنے جا رہے ہیں۔‘