سٹی 42:سی ایس ایس 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،سی ایس ایس2020میں364 امیدوار کامیاب قرار،کامیابی کا تناسب 1.962 فیصد رہا،ماہین حسن نے سی ایس ایس 2020 میں ٹاپ کیا.
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سی ایس ایس2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،سی ایس ایس2020میں364 امیدوار کامیاب قرار،کامیابی کا تناسب 1.962 فیصد رہا۔ سی ایس ایس 2020 کے18553 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جس میں سے376 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا جبکہ 12 امیدوار وائیوا میں کامیاب نہ ہو سکے.
سی ایس ایس 2020 میں 364 امیدواروں نے حتمی طور پر کامیابی حاصل کی جس میں 226 مرد کامیاب امیدوار اور 138 خواتین امیدوار کامیاب قرار پائیں جبکہ سی ایس ایس 2020 میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 1.962 فیصد رہا،221 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کر دی گئی,ماہین حسن نے سی ایس ایس 2020 میں ٹاپ کیا.