لاہور میں ایک شخص نے تین بھائیوں پر فائرنگ کر دی 

firing
کیپشن: firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)تھانہ گجر پورہ کی حدود میں  فائرنگ ، افسوسناک واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گجر پورہ کی حدود میں لین دین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے  فائرنگ  کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ  عمر نامی شخص نے کی جس کی زد میں آ کر تین بھائی زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں ارمان عارف،شہزاد امجد،اعجاز امجد اور باسط امجد شامل ہیں جنہیں  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ایک اور واقعے میں لاری اڈہ پولیس نے  خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے  ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں،موبائل فون اور نقدی سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ملزمان میں بند روڈ کا رہائشی راحیل خان اور قصور کا رہائشی محمد عمران شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان بادامی باغ اور نولکھا کے علاقوں میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان کے خلاف چوری ڈکیتی سمیت مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی جائے گی۔