ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں کے کھلنے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم کاخصوصی پیغام

تعلیمی اداروں کے کھلنے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم کاخصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سکول یکم جون کوکھولنےیانہ کھولنےکےحوالے سے صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس نے سکولز کھلنے کے بارےگردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ابھی سکول کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، سکولز کھولنے کے حوالے سے ابھی معاملات پر مشاورت ہو رہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہمارے بچوں اور معزز اساتذہ کی زندگی کو ترجیح دیناپہلافرض ہے۔باقی سب کچھ انتظار کرسکتے ہیں۔جب تک آپ مجھ سےتعلیمی ادارے کھولنے کا نہیں سنتے کسی بھی قسم کی جعلی خبروں پر مت دھیان دیں!

وفاقی وزیرتعلیم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ہے۔گزشتہ روز کا صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ  ہماری کوشش ہے کہ یکم جون سے سکولوں کو کھولا جائے۔یکم جون سے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے انتظامات کررہے ہیں۔کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں جامعات،سکولز اور کالجز کو بند کردیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 535 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23274 تک جاپہنچی ہے۔سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 156 اور سندھ میں 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب سے کورونا کے مزید 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےکی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کےکیسز کی مجموعی تعداد 8693 اور ہلاکتیں 156  تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 5917 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3086 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer