ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشی کپور کی زندگی فلموں کے گرد گھومتی تھی، زیبا بختیار

رشی کپور کی زندگی فلموں کے گرد گھومتی تھی، زیبا بختیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ زیبا بختیار نے بھارتی اداکار رشی کپور کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشی کپور کی زندگی فلموں کے گرد گھومتی تھی۔

ایک انٹرویو میں زیبا بختیار جنہوں نے بھارتی فلم حنا میں رشی کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے نے بتایا کہ رشی کپور کے ساتھ کام کرنا بہت زبردست تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم اداکار اور اتنے اچھے پروفیشنل تھے کہ انھوں نے جو کچھ بھی کیا وہ شاندار تھا۔ وہ فلمی پیشے کے ہر پہلو سے بخوبی آگاہ تھے.

انہوں نے یہ جاننے کے لئے ایک نقطہ بنا دیا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں تکنیکی طور پر کیا استعمال ہوتا ہے اور اس سے کیا چیز تخلیق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک ایسا ایکٹر تھا جس کا کھانا، سونا اور زندگی صرف فلموں کے گرد گھومتی تھی تو وہ رشی کپور تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی سلیبرٹی کی طرح برتاؤ نہیں کرتے تھے، وہ ہمیشہ بھرپور طریقے سے زندگی جیتے تھے۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا پوری طاقت اور پوری عزم کے ساتھ کیا جس کی میں ہمیشہ تعریف کروں گی۔

یاد رہے کہ چند روز  قبل بالی ووڈ اداکار رشی کپور موذی مرض کی وجہ سے اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے، اُن کی موت پر ناصرف بھارتی فنکار غمزدہ ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں نے بھی اُن کی موت پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ موذی مرض کینسر کو شکست دینے والے رشی کپور نے گزشتہ روز  ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی تھیں۔ رشی کپور بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھتے تھے، وہ ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔ ان کے چار بہن بھائی رندھیر کپور، ریتو نندا، رما جین اور راجیو کپور ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer