اورنج لائن منصوبہ تحریک انصاف کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہوا:خواجہ سعدرفیق


عمر اسلم :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ تحریک انصاف کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکاووٹر باشعور ہے اور مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیگا۔

والٹن روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو وقت دینا چاہئے، اگر ہم آپس میں لڑ پڑئے تو کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ انھوں نےکہا کہ اگر ہماری بس سروس جنگلا بس سروس تھی تو پشاور میں کیوں بنائی جارہی ہے۔

 تقریب میں ایم پی اے چوہدری یاسین سوہل وائس پریذیڈنٹ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ چودھری سجاد احمد، حسنین کاظمی ،چودھری عدنان ،فیضان اسلم ،سید اخلاص شاہ صدیق گجر، ملک مسعود ،چودھری اکرم سوہل ،چودھری اشفاق، ماجد گھمن ،ریاض وٹو ،ناصر عباسی ،رانا جبار سلیم، رحمت سندھو ،اسلم گل ،چودھری شریف نمبردار ،جان محمد خان سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔