لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا اہم سنگ میل طے ہوگیا

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا اہم سنگ میل طے ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) لاہوریوں کے لیے خوشخبری، شہر کے میگا پروجیکٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا اہم سنگ میل طے ہوگیا، 17 مئی سے آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، پیکج ون کےڈیرہ گجراں سے لکشمی تک گیارہ اسٹیشنز پر ٹریک کی تنصیب مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے انتظامات کا جائزہ لینے مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان نے ڈپو اور پیکج ون کے اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور چائنیز حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیکج ون پر ڈیرہ گجراں، اسلام پارک، سلامت پورہ، محمود بوٹی، پاکستان منٹ، شالامار، باغبانپورہ، یو ای ٹی، سلطان پورہ، نکلسن روڑ اور لکشمی اسٹیشنز پر سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

 خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ 17 مئی کو سی آر نارنکو کے سربراہ کی آمد پر آزمائشی سروس شروع کی جائے گی۔ پیکج ٹو پر بھی تیاریاں جاری ہیں۔ پیکج ون شروع ہونے کے تین سے چار روز میں پیکج ٹو کی سروس بھی شروع کردی جائے گی، پیکج ون پر ڈپو سے لکشمی تک ٹریک کی تنصیب مکمل ہے، تاہم الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس تھوڑا باقی ہے۔ پیکج ٹو اسٹیبلنگ یارڈ سے شاہ نور اسٹیشن تک آزمائشی سروس شروع کی جائےگی۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ منصوبے کے آپریشنز کیلئے پی ایم اے چائینز کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اگر انھوں نےعدم دلچسپی کا اظہار کیا تو پھر ٹینڈرز جاری کردیئے جائیں گے۔

آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں کا جائزہ لینے کے لیے چیف انجینئر مظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین، سی ای او حبیب کنسٹرکشن سروسز شاہد سلیم، وسیم افضل، نیسپاک آفیشلز، چینی کمپنی سی آر نارنکو اورسی ای سی کے نمائندے، سیکیورٹی حکام، ڈپٹی ڈائریکٹر زیشان عثمانی،ڈپٹی ڈائریکٹر عزیر بن طارق سمیت دیگر نے دن بھر اسٹیشنز اور روٹ کا دورہ جاری رکھا۔

Sughra Afzal

Content Writer