ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی محمد ادریس رفیق بھٹی کی رہائش گاہ آمد، اُن کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس

حمزہ شہباز کی محمد ادریس رفیق بھٹی کی رہائش گاہ آمد، اُن کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد ادریس رفیق بھٹی کی رہائش گاہ شاہ جمال پہنچ گئے جہاں انہوں نے محمد ادریس رفیق بھٹی کے والد اور سینئر وکیل محمد رفیق بھٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

میاں حمزہ شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

میاں حمزہ شہباز شریف نے محمد ادریس رفیق بھٹی اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دوسری جانب محمد ادریس رفیق بھٹی کے والد کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری اور معززینِ علاقہ کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔