سٹی 42 : خیرپور میں ٹنڈو مستی ریلوے ٹریک کے قریب مبینہ دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مال بردار ٹرین کو نقصان پہنچانا، ایک عملدار زخمی ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ٹنڈومستی ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر تفتیش کی جاری ہے، دھماکے کی نوعیت کو بھی معلوم کیا جارہا ہے ۔