سٹی42: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں رن ریٹ پر باہر ہوئی ہے ہار کر نہیں۔
ان خیالات کا اظہار محمد رضوان نے نیٹ سیشن کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ ہوگیا آپ صحافیوں پر بھی ہونا چاہئے، آپ لوگوں نے بھی جرمانے کے پیسے دینے ہیں آپ کا بھی یہی حال ہے۔ میں جرمانہ دینے کو تیار ہوں اگر پی سی بی لے ویسے وہ لینگے نہیں ۔ آپ لوگ بھی جرمانے کے حقدار ہو آپ نے بھی دینا ہے ۔
محمد رضوان نے کہا کہ میرا رزق نہیں لکھا تھا اس لئے ٹیم میں نہیں تھا، آپ جیسا دکھائیں گے دنیا ویسا ہی دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین اور سلمان کو جیسا دکھائیں گے ویسا ہی دنیا دیکھے گی ،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ لوگ ٹیم کا بہت دفاع بھی کرتے ہیں، زمبابوے آسٹریلیا کے ساتھ کیا ہوا ہے ۔