سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے ریڈ زون، ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، رینجرز اور ایف سی کے اعلیٰ افسران بھی ہمراہ تھے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے رمضان المبارک میں مساجد اور ڈپلومیٹک انکلیو کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔نمازِ جمعہ اور دیگر عبادات کے دوران پر سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی ۔
طلال چوہدری نے کہا دارالحکومت میں امن و استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے بہترین سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App