ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلوں کیلئے نیا معیار جاری کر دیا

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلوں کیلئے نیا معیار جاری کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد ترک)بیرون ملک میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے نیا معیار جاری کردیاگیا ہے۔
بیرون ملک میڈیکل ایجوکیشن کیلئے ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان میں کم از کم 60 فیصد نمبر لازمی قراردے دیئے گئے ، علاوہ ازیں پاکستان میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان میں بھی کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازم قراردیاگیاہے۔
بیرونِ ملک داخلہ لینے والے طلبہ کو بمطابق مقررہ معیار لازمی آن لائن رجسٹریشن کرانا ہو گی،آن لائن رجسٹریشن کے بعد طلبہ پاکستان میں پریکٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے،شرائط پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت این آر ای اور عارضی رجسٹریشن حصول کیلئے لازم قراردی گئی ہیں۔
بیرونِ ملک میڈیکل گریجویٹس کیلئے متعلقہ غیر ملکی ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری بھی لازمی قراردیدی گئی ،متعلقہ میڈیکل ادارے کا ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹس سے تسلیم شدہ ہونا لازمی قراردیاگیاہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ طلبہ بیرونِ ملک داخلہ لینے سے پہلے ادارے کی منظوری کی حیثیت ای سی ایف ایم جی کی ویب سائٹ سے چیک کریں اور مزید معلومات و رہنمائی کیلئے طلبہ کونسل ویب سائٹ سے رجوع کرتے رہیں۔