سٹی42 : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کااعلان ہوگیا جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24مارچ سے 27مارچ تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے ۔
حکام کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایاگیاہے۔