ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے سائبر حملوں کا مؤثر دفاعی نظام فعال کر دیا

پاکستان نے سائبر حملوں کا مؤثر دفاعی نظام فعال کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے بیرونی ممالک سے ممکنہ سائبر حملوں کا توڑ نکالنے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل  CERT) کی جدید سیکیورٹی صلاحیتیں فعال کر دی ہیں۔

 نیشنل  CERT نے اب نہ صرف جدید اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (EDR) سافٹ ویئر تیار کیا ہے بلکہ اسے ملک بھر کے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں انسٹال بھی کر دیا گیا ہے تاکہ ہیکنگ اور دیگر نیٹ ورک پر حملوں کی بروقت نشاندہی، تجزیہ اور روک تھام ممکن ہو سکے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق اینڈر پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس سسٹم سے سرکاری نیٹ ورکس اور حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ اور خودکار ردعمل ممکن بنایا جائے گا۔

 علاوہ ازیں، اس سسٹم کی موبائل ورژن پر ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ مستقبل میں موبائل ڈیوائسز پر بھی حفاظتی تدابیر مزید موثر بنائی جا سکیں۔

نیشنل  CERT نے اسلام آباد میں 24/7 سائبر سیکیورٹی کنٹرول روم بھی قائم کر رکھا ہے، جہاں ماہرین چوبیس گھنٹے ڈیجیٹل حملوں، نیٹ ورک اسٹریمس اور سرکاری ویب سائٹس کی نگرانی اور بروقت جواب دینے کے عمل کو فعال رکھ رہے ہیں۔ (ہم نیوز)

ماضی میں پاکستان پر مختلف ہدف شدہ حملوں اور ٹی وی چینلز، موبائل اپلیکیشنز اور نیٹ ورک لنکس پر ہونے والی کوششوں کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیمیں بھی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں تاکہ حملے کے اسباب، منشاء اور تکنیکی نوعیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ 

حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان مخالف ویب سائٹس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر بھی سخت مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں غیر قانونی منتقلی اور ذخیرہ اندوزی جیسے خطرات کے خلاف سخت کارروائیوں کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی اور علاقائی تناؤ کے باعث سائبر خطرات بڑھ رہے ہیں، جس پر سرکاری اور نجی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانا لازمی ہو گیا ہے، اور اس سلسلے میں پاکستان نے قومی سطح پر مضبوط دفاعی حکمت عملی اپنانے کے عملی اقدامات کر لیے ہیں۔