(محمدعلی ) آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال کے باعث شپنگ کمپنیوں نے ’’وار رسک سرچارچ‘‘ عائد کردیے۔
عام فی کنٹینر پر 1500 امریکی ڈالر وار رسک سرچارج عائدکئے گئے ہیں جبکہ ریفر یا خصوصی کنٹینر پر 3500 امریکی ڈالر فی کنٹینرادا کرنا ہوں گے۔
صدر چیمبر آف کامرس فیصل آبادفاروق یوسف شیخ نے صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، ہماری ایکسپورٹ پہلے ہی گراوٹ کا شکار ہے۔
فاروق یوسف شیخ کاکہناہے کہ ہمیں بھرپور سفارت کاری کرنے کی ضرورت ہے، تجارتی پہیہ رواں رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ احسن میں ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے سب سے اہم تیل کی ترسیل کے راستوں میں سے ایک ہے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کی تیل کی بڑی مقدار اسی راستے سے گزر کر عالمی مارکیٹ میں پہنچتی ہے۔ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم، دنیا کے روزانہ تیل کی ایک بڑی مقدار اسی راستے سے گزرتی ہے