ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا

 پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت تہوار منانے کی اجازت سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر ساٹھ روز کے اندر فیصلہ کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک محمد اویس خالد نے شہری خاتون  اشباء کامران کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے ہدایت کی چیف سیکرٹری   پنجاب اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں اور ساٹھ روز کے اندر اس بارے میں فیصلہ کریں۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اگر لاہور شہر میں بسنت تہوار منانے کی اجازت دی جاتی ہے تو دیگر اضلاع کو اس اجازت سے محروم رکھنا کہیں امتیازی سلوک کے زمرے میں تو نہیں آتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس معاملے کا فیصلہ کرتے وقت آئین کے آرٹیکل 25 اور آرٹیکل 4 کو مدنظر رکھا جائے تاکہ تمام شہریوں کے ساتھ قانون کے مطابق برابری اور منصفانہ سلوک کو یقینی بنایا جا سکے۔عدالت نے مزید ہدایت کی کہ حتمی فیصلہ کرنے سے قبل درخواست گزار خاتون اشباء کامران کو بھی سنا جائے .

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ چیف سیکرٹری  کے فیصلے کی  رپورٹ دو ماہ کے اندر   ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل  ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائے ،درخواست گزار خاتون اشباء کامران نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کے متعلق قانون بنایا لیکن صرف لاہوریوں کو پتنگ بازی کی اجازت دی گئی جبکہ پنجاب کے دیگر شہریوں کو اس سے محروم رکھا گیا ، اسے صرف لاہور تک محدود رکھنے کے بجائے پورے صوبہ پنجاب میں یکساں طور پر  منانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ درخواست میں صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار خاتون اشباء کامران خود بھی عدالت میں موجود تھیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب انوار حسین پیش ہوئے ،

Ansa Awais

Content Writer