سٹی42: خالی سڑک پر مناسب سپیڈ سے جاتا ٹرک اچانک الٹ گیا۔ یہ منظر اتفاق سے پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی میں موجود خاتون کے کیمرہ میں ریکارڈ ہو گیا جس سے پتہ چلا کہ ہوا میں موجود گِسٹ نے چڑک پر چلتے ٹرک کو کیسے الٹا دیا۔
سڑک پر بڑے ڑیلر ٹرک کے ہوا سے الٹ جانے کا یہ خوفناک واقعہ امریکہ کی سٹیٹ کینساس میں ہوا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹڑک کی ایک سمت سے تیز ہوا کا دباؤ پڑا تو ٹریلر کا پیچھے والا حصہ پہلے سڑک سے اوپر اٹھا، پھرالٹ گیا جس سے پورا ٹرک ہی الٹ گیا
کینساس میں تیز ہوائیں چلتی ہیں۔
گارڈن سٹی، کنساس کے باہر ایک ہائی وے پر ایک ٹرک اپنی طرف سے الٹ گیا، کیونکہ 4 مارچ کو طوفان کے ایک سسٹم کے ساتھ وسط مغربی ریاستوں میں طاقتور ہوائیں آئیں۔ جوان اے نیری نے ابتایا کہ انہوں نے ٹرک کے "دائیں پچھلے ٹائر کو زمین سے اُٹھتے ہوئے دیکھا" اور ریکارڈنگ شروع کی۔ اس ویڈیو میں وہ لمحہ بھی ریکارڈ ہو گیا جب گاڑی سڑک پر پھسلنے سے پہلے اپنی بائیں طرف الٹ کر گری۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہکینساس کے گارڈن سٹی میں اس طوفان کے دوران 11 گاڑیاں سڑک سے اڑ گئیں، اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی ٹرانسمشن لائنیں بھی گریں اور درخت بھی گر گئے۔

ہوا میں موجود گسٹ کیا ہوتی ہے
تیز ہوا، آدھی اور طوفان سے درخت اکھڑنے سے لے کر گاڑیاں الٹ جانے اور کمزور گھروں کی چھتیں اڑ جانے سے دیوارین گر جانے تک کچھ بھی ہو جاتا ہے۔ یہ تباہی عام طور پر تیز ہوا یا آندھی سے نہیں ہوتی بلکہ ہوا میں ہی موجود اس سے کہیں زیادہ تیز ہوا کے جھونکوں سے ہوتی ہے۔ کسی ہوا میں اس کی سپیڈ سے زیادہ تیز سپیڈ سے چلنے والے جھونکے کو Gust گِسٹ کہا جاتا ہے۔ ہوا کے یہ چھوٹے بڑے پیکٹ اپنے ارد گرد موجود باقی ہوا سے کچھ زیادہ یا بعض اوقات بہت زیادہ سپیڈ کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں۔ گسٹ عام طور پر اچانک چلتے ہیں۔ یہ ہوا کے اندر ہی ہوتے ہیں لیکن پتہ نہیں ہوتا، کب کہاں گسٹ اچانک دباؤ ڈالے گا۔
گسٹ درختوں کو کیسے گراتی ہے
عام ( خواہ تیز ہو یا کم) سپیڈ سے چلتی ہوا کسی بھی اوبجیکٹ پر دباؤ ڈالتی ہے۔ ہم ہوا میں کھڑے ہوں تو اس دباؤ کو محسوس کر سکتے ہیں۔ اس ہی دوران اچانک ہمیں ہوا کا زیادہ دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے جو اتنا زیادہ بھی ہو سکتا ہے کہ پہلے جس ہوا میں سیدھے کھڑے تھے، اب اسی ہوا میں اچانک لڑکھڑا جائیں، یہ اچانک دباؤ ہوا مین موجود گسٹ کی کارستانی ہوتا ہے۔ یہ اچانک دباؤ ہوا کے دباؤ کا پہلے سے سامنا کر رہے درخت سے ٹکراتا ہے تو اس کے تنے کو توڑنے سے لے کر جڑ سے اکھیڑ ڈالنے تک کچھ بھی کر ڈالتا ہے۔
سڑک پر چلتی گاڑیاں گسٹ کا آسان شکار
سڑک پر چلتی ہوئی گاڑیاں تیز ہوا مین موجود گسٹ کے لئے زیادہ ولنریبل ہوتی ہیں۔ گاڑیاں پہلے ہی حرکت مین ہونے کی وجہ سے سڑک پر زیادہ مضبوط گرفت نہیں رکھتیں، گسٹ والے جھونکے گاڑی سے ٹکرائیں تو اس کی سمت بدل ڈالتے ہیں، چلتی گاڑی کی سمت بدلنے سے عدم توازن پیدا ہو تو گاڑی الٹ جاتی ہے۔