ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی ؛ بھارت کو فائدہ ہی فائدہ ؛ وین ڈر ڈوسن

 چیمپئنز ٹرافی ؛ بھارت کو فائدہ ہی فائدہ ؛ وین ڈر ڈوسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کے بیٹر وین ڈر ڈوسن  نے کہا ہے کہ بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا ہے، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، 
 جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو  چیمپئنز ٹرافی میں  کس طرح دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ایک فائدہ ہورہا ہےاس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنےسے سکون رہا ، ان کا ہوٹل بھی ایک  ہی تھا  پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی  تھیں ، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں ہیں  تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔

وین ڈر ڈوسن نے کہا کہ یہ سب بھارت کے لیے واضح طور پر فائدہ مند ہے اور اسے سمجھنے کوئی بہت مشکل بات نہیں ہےجنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ دیگر ٹیموں کے  پریشر کا باعث بھی بنے کیوں کہ کوئی بھی ٹیم ان سے سیمی فائنل یا فائنل کھیلنے کے لیے دبئی  گئی ،جو ٹیم دبئی  گی اس کے لیے کنڈیشن نئی ہوگی جبکہ بھارت کے لیے یہ ہوم کنڈیشن ہوگی اور وہ اس سے ہم آہنگ ہے، تو پریشر ان پر ہوگا کہ وہ ان کنڈیشنز کو کس طرح اپنے لیے استعمال کرتے ہیں۔