ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سیاست دان نے گلوکارہ سے شادی کرلی

 بھارتی سیاست دان نے گلوکارہ سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت کی سیاسی جماعت (بی جے پی) کے رکنِ اسمبلی نے سوشل میڈیا پر مقبول گلوکارہ سے شادی کرلی ۔ 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی تے جسوی سریا نے مقامی گلوکارہ شیوسری سکندپرساد سے شادی کر لی، جس کی تقریب بنگلورو شہر میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ 

میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ دلہن مقامی زبان کرناٹک کی گلوکارہ ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مشہور ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ اور یوٹیوب پر 2 لاکھ فالوورز ہیں۔

گزشتہ سال جنوری میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی گلوکارہ کی تعریف کی تھی۔